
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا ۔ بیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔ یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔







