
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے کیفے ٹیریا میں دھماکے کےنتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بول نیوز کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا ہے کہ صبح 10 بج کر 55 منٹ پر سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں قائم کینٹین میں اے سی گیس کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کو پمز ہسپتال







