
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہو گئی تھیں تاہم آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور بحالی کی طرف گامزن ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام، پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ پروازیں روانہ کر دی







