
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنادیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام ہوگئی۔ شہریوں اور تاجر برادری نے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔ اسلام آباد،لاہور،پشاور،کوئٹہ اورکراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زندگی کا پہیہ رواں دواں رہا۔ موٹرویز، جی ٹی روڈ، رنگ روڈز سمیت شہروں اور دیہاتوں کی شاہراہیں اور سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں۔







