
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چھ خوارجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کے ایک جوان شہید اور چھ زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور دیوار کا کچھ حصہ منہدم







