
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کی مرمت مکمل کر کے متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کر دی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر انجینئر اسداللہ خان نے مرمتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور فراہمی آب کی فوری بحالی کے لیے حکام کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔ واٹر کارپوریشن







