
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم خوراک پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم کے ساتھ خوراک کی فراہمی کی اہمیت اجاگر کر رہا ہے، خوراک کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ملکی و عالمی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ







