
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی 74 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ لیاقت علی خان کا شمار مسلم رہنماؤں کی ان نمائندہ شخصیات میں ہوتا ہے جو برطانوی راج کے خاتمے اور مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔ نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1896میں مشرقی پنجاب کے ضلع کرنال میں پیدا ہوئے اور 1918 میں







