
ملاکنڈ: سوات موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
ملاکنڈ میں سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور مرد، خواتین اور بچوں سمیت 8 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد موٹروے پولیس اور انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کیں۔







