
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت میں عوامی آمدورفت کو سہل بنانے اور سیکیورٹی کے نام پر بند کیے گئے راستے کھولنے کے لیے وفاقی پولیس نے شہر بھر سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلے پر فوری عملدرآمد کے لیے کنٹینرز ہٹانے کے لیے لفٹرز اور کرینیں مختلف مقامات پر پہنچا دی گئی ہیں۔ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں سے بھی کنٹینرز ہٹانے کا عمل جاری







