
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
کراچی: واٹر کارپوریشن نے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II کی 48 انچ قطر والی رائزنگ مین لائن میں پانی کے رساؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے باعث واٹر کارپوریشن نے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام کا آغاز کردیا ہے۔







