
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے انٹرنیشنل گیس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی اور عالمی توانائی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کے دوران پاکستان کے توانائی شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔ علی پرویز ملک نے فورم کے اعلیٰ سطحی پینل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی







