
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد واضح ہے اور وہ ہے ایک ایسے سندھ کی تشکیل جہاں ہر باصلاحیت عورت اور مرد کو مالی وسائل تک رسائی حاصل ہو، روزگار قائم کرنے کا موقع ملے اور وہ مشترکہ خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مراد علی شاہ نے غربت میں کمی اور مالی شمولیت کے شعبے میں اپنی حکومت کی







