
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2023 میں ملک بھر میں ہونے والے بڑے پاور بریک ڈاؤن کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک اپنی آپریشنل ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی اور کمپنی کی جانب سے دی گئی وضاحتیں نہ







