
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں







