
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہوئے 12 گھنٹے سے زائد گزر گئے، تاہم ان کا استعفیٰ تاحال گورنر ہاؤس نہیں پہنچ سکا۔ ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اب تک موصول نہیں ہوا، استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے آئین کے مطابق جانچا جائے گا۔ اپنے استعفے میں علی امین گنڈاپور نے لکھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل







