
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس میں واضح کیا ہے کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس تاریخی اجتماع بنے گا، جس سے قبل کوہاٹ سے ایک امن مارچ روانہ ہوگا جو جلسہ گاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ مولانا نے کہا کہ اہل غزہ پر ہونے والے مظالم اور انسانی المیے نے دل ہلا دیے ہیں۔







