
سندھ میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے کر دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے کرتے ہوئے دس ہزار سے زائد اساتذہ کو مختلف اسکولوں میں تعینات کر دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے اسکولز میں اساتذہ و طلباء کے تناسب اور ضرورت کے تحت تدریسی عمل بحال رکھنے کے لیے 10 ہزار 490 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔







