
چند منٹ کی بارش، شہر قائد میں ٹریفک کا نظام مکمل مفلوج، شہری پھنس کر رہ گئے
شہر قائد میں چند منٹ کی بارش نے ایک بار پھر انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، جگہ جگہ بارش کا پانی جمع، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، اور نتیجہ شہر بھر میں قیامت خیز ٹریفک جام کی صورت میں نکلا۔ بارش کے بعد شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، صدر، نمائش چورنگی، گرومندر، اور جہانگیر روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جبکہ جیل چورنگی، حسن اسکوائر







