
سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر، پاک سعودی دفاعی معاہدہ کسی کیخلاف نہیں، وزیراعظم
لندن: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کسی کیخلاف نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک اور واشنگٹن کا حالیہ دورہ کامیاب اور مفید رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں غزہ کی







