
شہر قائد میں ایک بار پھر بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سےدرمیانی شدت کی بارش کی پیش گوئی کردی۔ 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنےکےساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے، جبکہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، سانگھڑ، جامشورو







