
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
اسلام آباد: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا دوسرا روز جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آج پاور ڈویژن سمیت دیگر محکموں سے ملاقات کرے گا، مشن کو مختلف اقتصادی اہداف پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز ایف بی آر سے ہوا جہاں ٹیکس وصولیوں







