
پنجابی زبان کے شیکسپیئر حضرت وارث شاہؒ کے 227ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز
شیخوپورہ: پنجابی ادب کے عظیم صوفی شاعر اور ’’ہیر وارث شاہ‘‘ کے خالق حضرت وارث شاہؒ کے 227ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات شیخوپورہ میں شروع ہوگئیں۔ مزار شریف پر غسل اور چادر پوشی کی پرنور رسومات ادا کی گئیں، جبکہ درود و سلام کی گونج سے فضائیں معطر ہو گئیں۔ عرس کی تقریبات میں عقیدت مند قافلوں کی صورت میں مزار پر حاضری دے رہے ہیں







