
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و ٹیکنالوجی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہوگیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و ٹیکنالوجی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ خان نے کی، جنہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ سے منظوری ملنے کے باوجود







