
شاداب خان کا رویہ بھارتی اداکارہ حنا خان کو پسند آ گیا
شاداب خان کا رویہ بھارتی اداکارہ حنا خان کو پسند آ گیا۔ اداکارہ حنا خان نے شاداب خان کے ہاردک پانڈیا کے جوتے کے تسمے باندھنے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے بیٹنگ کرتے ہوئے جوتے کے تسمے کُھل گئے تھے جنہیں شاداب خان نے باندھا تھا۔







