
امریکی جھیل سےبر آمد ہونے والی قیمتی اشیاء نے لوگوں کو حیران کردیا
امریکہ سے ایک حیرت انگیز خبر آئی ہے کہ انڈیانا کی مشہور جھیل سے ایک دو نہیں بلکہ 200 کے لگ بھگ ایپل واچ برآمد ہوئی ہیں۔ ایک اسکوبا ڈائیور نے ‘چین او لیکس اسٹیٹ پارک ‘ میں غوطہ لگا کر جہاں جھیل سے دیگر سامان نکالا ہے وہیں اس نے سینکڑوں قیمتی ایپل واچز بھی برآمد کی ہیں۔ اسکوبا ڈائیور، ڈیرک لینگوس، کا تعلق الینوائے سے ہے







