
‘ٹائٹینک’ میں ہیروئن کو بچانے والا تختہ بھاری رقم میں نیلام
ٹائٹینک میں ہیروئن کو زندہ رکھنے والا لکڑی کا تیرتا ہوا ٹکڑا بھاری رقم میں نیلام کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیروئن کو بچانے کیلئے استعمال کیا جانے والا لکڑی کا تختہ 718,750 ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالسا ووڈ بورڈ، جسے مشہور ‘ہیرو فلوٹنگ ووڈ پینل’ کہا جاتا ہے، چار روزہ یادگاری نیلامی میں سب سے مہنگا پروپ تھا







