Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوہر کی سیکیورٹی کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں شوہر کی سیکیورٹی کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ بشریٰ بی بی کی جیل میں شوہر کی سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کی درخواست پر سماعت کی۔

پٹیشنر بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، ان پر وزیرآباد میں بھی حملہ ہو چکا ہے، جیل میں سیکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اعتراضات دور کر دیے ہیں، اس درخواست کو کب کے لئے لگائیں؟ لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ پرسوں کے لیے فکس کر دیں۔

عدالت نے درخواست کو نمبر لگا کر 5 اکتوبر کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا اور جسٹرار آفس کو درخواست جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بی نے جیل میں شوہر کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں قیدیوں کو دی گئی سہولت کے برعکس چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملاوٹ زدہ خوراک میرے شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے، انہیں و جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں، میرے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے، ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں