پشاور: ضلعی انتظامیہ پشاور نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز منگل 13 اکتوبر 2026 کو صوبائی دارالحکومت کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں والدین اور طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی جعلی نوٹیفکیشن یا افواہ پر کان نہ دھریں۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے سرکاری اعلانات پر ہی انحصار کیا جائے۔
