بھارت کے معروف ریپر بادشاہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر فالو کرتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جس پر بھارت کے مشہور ریپر نے کمنٹ کیا تھا۔
View this post on Instagram
وائرل ویڈیو پر کیے گئے کمنٹ کا ہانیہ عامر نے جواب بھی دیا تھا۔

دوسری جانب معروف ریپر بادشاہ سے ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ نے پاکستانی اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا، کیا آپ ان کو فالو کرتے ہیں؟
View this post on Instagram
سوال کے جواب میں بھارت کے معروف ریپر بادشاہ کا کہنا تھا کہ ہاں میں فالو کرتا ہوں، وہ مجھے مست بندی لگتی ہے اور اس کی ویڈیوز دیکھ کر موڈ اچھا ہو جاتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کا اسٹائل کاپی کرلیا
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram















