کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی سنگر علی سیٹھی اب امریکی میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرینگے۔
گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے سنگر، سونگ رائٹر اور کمپوزر علی سیٹھی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ وہ 14 اپریل سے شروع ہونے والے ’کوچیلا میوزک فیسٹیول‘ میں پرفارم کرینگے۔
View this post on Instagram
کوچیلا میوزک فیسٹول ہر سال کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں منعقد کیا جاتا ہے۔
موسیقی کا یہ میلہ 14 سے 16 اپریل اور 21 سے 23 اپریل 2023 تک دو ویک اینڈ پر منعقد ہوگا۔

موسیقی کے اس عالمی میلے میں اس سال بھارتی گلوکارہ دلجیت دوسنجھ اورڈیسپاسیٹو سمیت دنیا بھر سے 160 سے زائد گلوکار پرفارم کریں گے۔
واضح رہےکہ علی سیٹھی اس میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرنے والے دوسرے پاکستانی موسیقار بن جائیں گے۔ جبکہ ان سے قبل امریکن پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے بھی پرفارم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: علی سیٹھی ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ لسٹ میں شمولیت
یاد رہے کہ علی سیٹھی نے کئی سالوں سے پاکستان میں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی کشش ملک کی سرحدوں سے باہر بھی پھیلی ہوئی ہے۔
کوک اسٹوڈیو کے تازہ ترین سیزن میں ان کا ہٹ گانا پسوڑی، جس پر انہوں نے گلوکارہ شے گِل کے ساتھ پرفارم کیا، پہلے ہی یوٹیوب پر 400 ملین سے زیادہ ویوز حاصل کرچکا ہے۔
View this post on Instagram
اس گانے کی شہرت گلوکار کے عالمی اسٹارڈم اور مداحوں کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔
ان کے شاندار کام کے اعتراف میں ٹائم میگزین نے لاہور میں پیدا ہونے والے گلوکار کو ٹائم میگزین کی 100 نیکسٹ لسٹ میں شامل کیا ہے۔
اس کیٹلاگ میں ایسے افراد شامل ہیں جو دنیا کے رہنما بن کر ابھر رہے ہیں اور عالمی رجحانات پر اثر اندازہو رہے ہیں۔















