Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عائشہ عمر کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی دلکش تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور عائشہ عمر کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد ویڈیوز شئیر کی تھیں، جس میں وہ ایک پارٹی میں موجود تھیں۔

اس پارٹی کے لیے عائشہ عمر نے لال رنگ کی ساڑھی کا انتخاب کیا تھا، لیکن یہ ساڑھی ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی اور انہوں نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

ویڈیوز میں عائشہ عمر کو پارٹی میں بولڈ پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غیر مناسب لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مختلف کمنٹس بھی کیے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

جلال بٹ نامی ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ یار ان کو سردی کیوں نہیں لگتی۔

جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ کیونکہ کراچی میں سردی نہیں آئی۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ عائشہ عمر سپرہٹ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ سمیت  ’کراچی سے لاہور‘، ’رہبرا‘ اور کئی  مشہور فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں