Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی پہلی گرل فرینڈ کون تھی؟ کنگ خان نے بتادیا

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنی پہلی گرل فرینڈ کا نام بتا دیا ہے۔

بالی وڈ کے اسٹار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پراپنے فینز کے سوالوں کے جواب دئیے جہاں شاہ رخ خان سے ایک مداح نے ان کی پہلی گرل فرینڈ کا نام پوچھ لیا۔

شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ ان کی پہلی گرل فرینڈ ان کی بیوی گوری خان تھیں۔

شاہ رخ اور گوری کلاس فیلو تھے اوردونوں نے کافی عرصے ساتھ رہنے کے بعد 25 اکتوبر 1991 کو شادی کی تھی۔

شاہ رخ خان اور گوری دوبیٹوں اور ایک بیٹی کے والدین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے فلم ’پٹھان‘ کیلئے 6 پیکس باڈی کتنے عرصے میں بنائی؟

اپنی نئی فلم ’پٹھان ‘ کو گھر والوں کے ساتھ دیکھنے کے سوال پر شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ’پٹھان‘ کو اب تک فلم پر کام کرنے والے ٹکینیشز کے علاوہ کسی نے نہیں دیکھا۔

شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کے چھوٹے بیٹے کو فلم کے ٹریلر میں جہاز والا سین بہت پسند آیا۔