بلآخر بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے شادی کی تصدیق کردی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے راکھی سے شادی کا اعلان کیا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں راکھی ساونت کے شوہر عادل نے لکھا ہے کہ’آخر کار میں شادی کا اعلان کر رہا ہوں، میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ راکھی سے میری شادی نہیں ہوئی، مجھے کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں، اس لیے اپنی شادی چھپائی’۔
یہ بھی پڑھیں؛ راکھی ساونت کی کلمہ پڑھتے ہوئے نکاح کی ویڈیو وائرل
عادل درانی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ پر بھارتی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عادل درانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو فیک قرار دیا تھا جس کے بعد راکھی ساونت کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔




















