پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے خود سے متعلق ڈرگس لینے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے انہیں 3 اداکاراؤں مدیحہ امام ، اشنا شاہ اور سجل علی کے نام دے کر تین آپشن دیے کہ وہ ان میں کس اداکارہ سے شادی، کس کو ڈیٹ اور کس کو قتل کریں گے؟
یہ بھی پڑھیں: فیضان شیخ کا اداکار فیصل قریشی سے متعلق حیران کن انکشاف
View this post on Instagram
سوال کے جواب میں اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’بھلا میں کسی کو قتل کرنا کیوں چاہوں گا، اشنا کی شادی ہورہی ہے اور مدیحہ کی نہیں ہورہی اگر مدیحہ اشنا میں سے کسی کو بہتر لگے تو کرلیں، ڈیٹ پر اشنا شاہ کے ساتھ جانا چاہوں گا جب کہ سجل علی کو نظر انداز کروں گا ‘۔
View this post on Instagram
شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’ایک بار جب میں نے اپنا وزن کم کیا تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ میں نے منشیات لینی شروع کردی ہے، کوئی ان لوگوں کو بتائے کہ ہمارے پاس کھانا کھانے کا وقت نہیں تو ہم ڈرگس کیسے لیں گے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا؛ فیصل قریشی
View this post on Instagram
اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ ’ہمارے ملک میں کوئی بھی شخص کسی کے لیے بھی کچھ بھی بول دیتا ہے جو کہ اسے نہیں کہنا چاہیے نہ ہی لوگوں کو ایسی افواہیں پھیلانی چاہیے ‘۔















