Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سنی دیول ایک بار پھر پاکستان آنے کے خواہشمند

بھارت کے معروف اداکار سنی دیول ایک بار پھر پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان تو نہیں جائیں گے نا اب؟

سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’جب بھی پاکستان جانا ہوگا تو میں ضرور جاؤں گا کیونکہ وہاں کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ مجھے اکثر ایئرپورٹ پر پاکستانی لوگ ملتے ہیں یا جہاں پر بھی ملے ہیں بہت پیار سے ملتے ہیں یہاں تک کہ ان کے پورے پورے خاندان ہم سے بہت پیار سے ملتے ہیں کیونکہ ان خاندانوں میں کوئی غلط فہمی نہیں ہے‘۔

اداکار نے کہا کہ’یہ کچھ لوگ ہیں بیچ میں جو بلا وجہ کی غلط فہمیاں بنا دیتے ہیں‘۔

 واضح رہے کہ معروف اداکار سنی دیول بابا گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتار پور کوریڈور کے افتتاح میں شرکت کرنے کے لیے بھی پاکستان آئے تھے۔

سنی دیول نے دورۂ پاکستان سے واپس بھارت جاکر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان کا دورہ بہترین دورہ تھا، وہاں پر لوگوں نے بہت پیار دیا اور یہ امن کی نئی شروعات ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سب اس کے ساتھ رہیں‘۔

Exit mobile version