Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ہانیہ عامر نے 26 ویں سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی 26 ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو 26 سالگرہ اپنے دوستوں کے ہمراہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ہانیہ عامر نے سفید اور نیلے رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شئیر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کا اسٹائل کاپی کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version