Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ نازش جہانگیر کی مایوں کی تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کی مایوں کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نازش جہانگیر نے پیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے موڈز اور ہیش ٹیگ دوست کی شادی لکھا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نازش جہانگیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی تھیں جن میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے جب (angel) اور (devil) کی محبت ہوگئی لیکن اس رشتے کا اختتام اچھا نہیں ہوا۔

وائرل تصاویر کو نازش جہانگیر کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا جبکہ تعریفی کمنٹس بھی گیے گئے۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں