Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف امریکی اداکارہ انتقال کر گئیں

ماضی کی معروف امریکی اداکارہ روکھیل ویلچ کا انتقال ہو گیا ہے۔

حال ہی میں معروف امریکی اداکارہ روکیل ویلچ مختصر علالت کے بعد 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

1940 میں شکاگو میں پیدا ہونے والی روکیل کیلیفورنیا میں پلی بڑھیں، روکیل ویلچ کو فلم  ’فنٹاسٹک ووئیج‘ اور ’ون ملین ایئرز بی سی‘ جیسی فلموں نے شہر ت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

1960 کے عشرے میں انہیں نسوانی حسن کا نمونہ کہا جاتا تھا اور ان کی اسی شہرت کے باعث انہیں امپائر میگزین نے فلمی تاریخ کے 100 پرکشش ستاروں میں سے ایک قرار دیا تھا۔

روکیل ویلچ نے فلم دی ’تھری مسکیٹیئرز‘ میں بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ بھی جیتا۔

روکیل ویلچ نے فلم دی ’تھری مسکیٹیئرز‘ میں بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ بھی جیتا، انہوں نے موجودہ دور کی ایکشن ہیروئنز کے لیے  ہالی ووڈ میں راہیں پیدا کیں۔

 معروف امریکی اداکارہ روکھیل ویلچ کی چار بار شادی ہوئی جن سے ان کے دو بچے ہیں۔

متعلقہ خبریں