پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر اوران کے بھائی دانیال ظفر کی انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کا گانا ’رات دن‘ ریلیز ہو گیا ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ محبت جیسا کوئی احساس نہیں ہے، یہ ایک دلچسپ لیکن پیچیدہ جذبہ ہے، جو ایک ساتھ خوشی اور غم لاتا ہے، محبوب کے ساتھ گزارے گئے لمحات وقت اور جگہ سے ماورا ہوتے ہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: 19 برس کی عمر میں علی ظفر نے عائشہ کو منانے کے لیے کونسا گانا لکھا؟
View this post on Instagram
انہوں نے لکھا کہ’محبت کے جذبات کو اکثر لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا اسی لیے شاعری، موسیقی یا فن کے ذریعے اظہار کیا جاتا ہے، میرا نیا گانا محبت کا ایسا ہی ایک تجربہ ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے کترینہ کیف کو کونسی زبان سیکھائی؟
معروف گلوکار علی ظفر گانے کی مکمل ویڈیو اپنے یوٹیوب پیچ پر اپ لوڈ کی ہے، جسے اب تک 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کے گانے ’رات دن‘ میں خصوصی طور پر علی ظفر اور دانیال ظفر کا ڈیجیٹل اوتار بھی بنایا گیا ہے۔















