Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہد کپور کی سنیما میں سرپرائز انٹری؛ مداح خوشی سے نہال

بھارت کے معروف اداکار شاہد کپور نے سنیما میں سرپرائز انٹری کی تو مداح انکو دیکھ کر خوشی سے نہال ہو گئے۔

 حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے ویلینٹائن ویک پر فلم ’جب وی میٹ‘ کی اسکریننگ کے دوران سنیما گھر میں انٹری دے کر مداحوں کو خوش کر دیا۔

 اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں سنیما ہال میں داخل ہوتے اور مداحوں کو خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor)

یہ بھی پڑھیں؛ شاہد کپور کی اہلیہ کے جےپور میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب شاہد کپور سنیما ہال میں داخل ہوتے ہیں تو فلم کا مشہور گانا’موجا ہی موجا‘ اسکرین پر چل رہا ہوتا ہے جس پر اداکار مداحوں کے ہمراہ ڈانس بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’جب وی میٹ‘ میں شاہد کپور ، کرینہ کپور خان، دارا سنگھ اور ترون اروڑہ نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دِکھائے۔

یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اسے آج بھی بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے۔