پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کا شادی سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتی کہ شادی کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما نے اداکارہ سجل علی کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتادی
انہوں نے کہا کہ صحیح شخص کے ساتھ رہنا یا پیار کرنا بہت اچھا خیال ہے لیکن آپ مرد کے بغیر نامکمل نہیں ہیں۔
اداکارہ سجل علی نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا، میں واقعی میں کسی کے ساتھ رہنے کی خواہش نہیں کرتی، میں خود کو مکمل محسوس کرتی ہوں، میں ہر دن محبت، احترام اور تعریف کی وجہ سے گزارتی ہوں۔
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما نے اداکارہ سجل علی کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتادی
شئیر کی گئی تصاویر میں سجل علی کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ سجل علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی کو پرانے گانے کیوں پسند ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
View this post on Instagram















