Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کارتک آریان نے فلم ’شہزادہ‘ کا معاوضہ واپس کرنے کی وجہ بتادی

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے فلم ’شہزادہ‘ کا معاوضہ واپس کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کا فیصلہ فلم کا کو-پروڈیوسر بننے کے بعد کیا ہے ‘۔

 انہوں نے کہا کہ ’ ان کی فلم بحران سے گزر رہی ہے، فلم ’شہزادہ‘ کو زیادہ نقصان سے بچانے کے لئے انہوں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرتے ہوئے کو- پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ‘۔

واضح رہے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم شہزادہ کو روہت دھون نے ڈائریکشن دی ہے جبکہ فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

اس سے قبل بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہیرا پھیری 3 کیلئے اداکار کارتک آریان نے کتنے پیسوں کا مطالبہ کیا؟ رقم جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

شیئر کی گئی تصویر میں اداکار کارتک آریان کو اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا۔

تصویر کے کیپشن میں اداکار نے اپنی نئی آنے والی فلم شہزادہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں شہزادہ ہوں یا نہیں لیکن آپ ہمیشہ میری ملکہ رہیں گی ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ کارتک آریان کی گاڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

 واضح رہے کہ اداکار نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ میری والدہ 5 سال پہلے بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اب وہ صحتیاب ہوچکی ہیں۔