Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اداکار نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا

تیلگو سنیما کے مشہور اداکار وجے دیورا کونڈا نے مداحوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں وجے دیورا کونڈا نے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا تھا کہ میں اپنے 100 مداحوں کو ٹرپ پر بھیجنا چاہتا ہوں اس کیلئے آپ لوگ جگہ کا انتخاب خود کریں، ٹرپ کے اخراجات میں برداشت کروں گا۔

جگہ کے انتخاب میں آسانی کیلئے اداکار نے پول کیا تھا جس میں سے زیادہ تر نے پہاڑی علاقہ جات جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

تاہم اب تیلگو سنیما کے مشہور اداکار وجے دیورا کونڈا نے ٹوئٹر پر 100 مداحوں کے ناموں والی فہرست اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مداحوں کو طیارے میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کو پہاڑی علاقے منالی روانہ کر دیا گیا جہاں وہ پانچ دنوں کیلئے مفت چھٹیاں گزاریں گے، ان کا کھانا، پینا اور رہائش وغیرہ سب کچھ فری ہوگا۔