طنزیہ گانے پر بھارت کی معروف گلوکارہ کو پولیس نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
حال ہی میں بھارت کی معروف بھوج پوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے اپنے وائرل ہونے والے گانے ‘یو پی میں کا با’ کو کچھ تبدیل کرکے اپ لوڈ کیا تھا۔
گانے میں انہوں نے45 سالہ پرمیلا ڈکشٹ اور اس کی 20 سالہ بیٹی نیہا کی موت اور گھر جلانے کا ذکر کیا تھا۔
اس گیت کے سامنے آتے ہی یو پی پولیس منگل کی شب گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے گھر پہنچی اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ امن اور سماجی ہم آہنگی کی صورتحال خراب کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں، اب انہیں اس نوٹس کے ذریعے تین دن کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اس کا جواب دیں۔
‘यू पी में का बा!’ पर पुलिस का नोटिस..!#Nehasinghrathore #up @Uppolice @myogiadityanath @myogioffice #democracy pic.twitter.com/szZUsqvRCu
— Neha Singh Rathore (@nehafolksinger) February 21, 2023
واضح رہے کہ اس مزاحیہ گانے میں گلوکارہ نے کانپور میں یو پی کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتہ ناتھ حکومت کی جانب سے لوگوں کے مکانات گرانے اور انہیں بے دخل کرنے کی مہم پر طنز کیا تھا۔
گانے میں جن خواتین کا ذکر کیا گیا وہ دونوں خواتین گزشتہ ہفتے بے دخلی مہم کے دوران پولیس کی جانب سے جھونپڑی کو جلائے جانے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔




















