Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کمار سانو نے ’گن پوائنٹ‘ پر اپنا کونسا گانا 16 بار گایا؟ گلوکار نے بتادیا

بھارت کے معروف گلوکار کمار سانو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا ایک مشہور گانا گن پوائنٹ پر 16 بار گیا۔

بالی ووڈ کے معروف گلوکار کمار سانو نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ میں اسٹیج پر لائیو پرفارم کر رہا تھا اور سب لوگ گانا سن کر لطف اندوز ہو رہے تھے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اچانک میں نے دیکھا کہ وہاں شرکاء میں کچھ لوگ AK47 رائفلیں لے کر بیٹھے تھے اور میں جو بھی گانے گاتا وہ ہوا میں ایک فائر کرتے ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ کمار سانو کا بیٹا ہونے کی وجہ سے کام کیلئے مسترد کیا گیا، جان کمار

کمار سانو نے کہا کہ ’ جیسے ہی میں نے اپنا گانا ’میں دنیا بُھلا دونگا‘ چھوڑ کر دوسرا گانا گنگنانا شروع کیا تو رائفل کے ساتھ ایک آدمی آیا اور مجھ سے کہنے لگا کہ آپ کو کس نے یہ گانا گانے سے رُکنے کو کہا ہے ‘۔

گلوکار کمار سانو نے کہا کہ ’ شراب کے نشے میں دُھت اس شخص نے مجھ سے کہا کہ  یہ اس کا پسندیدہ گانا ہے، اس لیے سانو جی، میں یہ گانا ایک بار پھر سننا چاہتا ہوں اور آپ کو یہ گانا میرے لیے دوبارہ گانا ہوگا، یہ سن کر میں ڈر گیا ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اس دن مجھے اس شخص کے لیے اپنا ایک ہی گانا 16 بار گانا پڑا، پھر وہ لوگ  بندوقیں لے کر اسٹیج پر آئے اور خود گانے لگے ‘۔

کمار سانو نے کہا کہ ’ جب میں نے دیکھا کہ ماحول خراب ہو رہا ہے تو میں عجلت میں پیچھے سے نکلا اور قریبی ہوٹل میں ٹھہر گیا لیکن وہاں صبح 5 بجے تک فائرنگ جاری رہی ‘۔