بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق انتہائی شرمناک انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ میری والدہ میری وجہ سے امیر نہیں، میں ایک سیاستدان، بیوروکریٹ اور کاروباری فیملی سے ہوں، میری والدہ پچھلے 25 سالوں سے ٹیچنگ کررہی ہیں ‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’ فلم مافیا کو سمجھنا ہوگا کہ مجھ میں ایٹیٹیوڈ کہاں سے آیا ہے، میں کیوں سستے کپڑے نہیں پہنتی اور شادیوں میں ڈانس نہیں کرسکتی ‘۔
Please note my mother is not rich because of me, I come from a family of politicians, bureaucrats and businessmen. Mom has been a teacher for more than 25 years, film mafia must understand where my attitude comes from and why I can’t do cheap stuff and dance in weddings like them https://t.co/SH8eUfe8ps
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 27, 2023
یہ بھی پڑھیں: متنازع بیان دینے والی اداکارہ کنگنا رناوت تبو کی اداکاری کی معترف
ٹوئٹ میں اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق انکشاف کیا کہ ’ بھکاری فلم مافیا نے میرے ایٹیٹیوڈ کو میرا غرور وتکبر کہا، کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کی طرح بیوقوفی پر نہیں ہنستی، آئٹم نمبر کرنا، شادیوں پر ناچنا، رات کو بلائے جانے پر ہیروز کے کمرے میں جانا ان سب کیلئے صاف منع کیا تو انہوں نے مجھے پاگل کہتے ہوئے جیل بھیجنے کی کوشش کی ‘۔
ایک اور ٹوئٹ میں کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’ خود کو سدھارنے کی بجائے وہ مجھے سدھارنے چلے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ مجھے اپنے لیے کچھ بھی نہیں چاہیے، میں نے ابھی اپنا سب گروی رکھ کر ایک فلم بنائی ہے ‘۔




















