بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اہلیہ انوشکا شرما کو اپنی انسپریشن قرار دیدیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ایک پوڈ کاسٹ میں انوشکا شرما کی بطور ماں دی جانے والی قربانیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ 2 سالوں کے دوران جب ہماری بیٹی کی پیدائش ہوئی تو میں نے محسوس کیا کہ انوشکا نے بطور ماں بہت زیادہ قربانیاں دیں ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ جب میں انوشکا شرما کی جانب دیکھوں تو محسوس ہوتا ہے کہ میری پریشانیاں یا مسائل کچھ بھی نہیں، آپ کی توقعات جو بھی ہوں لیکن جب آپ کی فیملی آپ سے محبت کرتی ہے تو اس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا کیوں کہ یہ بنیادی ضرورت ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں:شادی کے پانچ سال بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا
ویرات کوہلی نے کہا کہ ’ جب آپ انسپریشن کی تلاش میں ہوں تو سب سے پہلے اپنے گھر کی طرف دیکھیں، انوشکا میری سب سے بڑی انسپریشن ہے ‘۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ’ میری زندگی کا نقطہ نظر بالکل مختلف تھا لیکن جب آپ کسی انسان سے محبت کرتے ہیں تو آپ تبدیلیوں پر عمل در آمد شروع کردیتے ہیں، انوشکا کی زندگی کا نظریہ بہت مختلف تھا جس نے میری بہتری کیلئے مجھ پر بھی زور دیا ‘۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات نے 2017 میں شادی کی تھی اور 2021 میں ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام ومیکا ہے۔




















