Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وکی کوشل اور کترینہ کیف ساتھ کام کیوں نہیں کرتے؟ وجہ سامنے آ گئی

بالی وڈ اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف نے دسمبر 2021 میں شادی کی تھی، اس جوڑے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے مداح انہیں بڑی اسکرین پر ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں وکی کوشل نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ اداکارہ کترینہ کیف کو ایک ساتھ کام کرنے کی آفرز ملی تھیں لیکن ہم دونوں نے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

اس انکار کی وجہ بتاتے ہوئے اداکار وکی کوشل نے کہاکہ ہم دونوں یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں فلم میں مداحوں کی خواہش کی وجہ سے نہیں بلکہ ساتھ اس لیے کاسٹ کیا جائے کہ ہم اسکرپٹ کی وجہ سے ان کرداروں کے لئے موزوں ہوں۔

 انہوں نے بتایاکہ میں اور کترینہ کیف گھر پراسکرپٹس اور شوٹنگ کے حوالے سے بہت کم  بات کرتے ہیں، گھر کو دفترنہیں بناتے۔

وکی کوشل نے مزید کہاکہ میرے والدین اور اہلیہ کترینہ کیف میرے سب سے بڑے نقاد ہیں، وہ میرے کام پر سب سے پہلے تنقید کرتے ہیں اور مجھے میرا کام بہتر کرنے کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

 

متعلقہ خبریں