بالی وڈ کی نامور اداکارہ جھانوی کپور کی بہن ، آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور فلمساز بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور آج کل پیرس میں چھٹیاں منا رہی ہیں، جن کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
خوشی کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک نئی متاثر کن شخصیت بن رہی ہیں، جب بھی وہ کسی تقریب میں شرکت کرتی ہیں تو اپنے اسٹائل سے سب کی توجہ کا مرکز بننے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔
فلمساز زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس سیریز ’دی آرچیز‘ میں اپنے ڈیبیو سے پہلے ہی خوشی کپور اسٹائل آئیکون بن چکی ہیں۔
اس نیٹ فلکس سیریز میں خوشی کپور کے ساتھ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے ، یہ تینوں اسٹار کڈز دی آرچیز کے ساتھ اپنی اداکاری کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
خوشی کپورکا تعلق ایک فلمی خاندان سے ہے ، جس کی بدولت وہ اپنے بچپن سے ہی لوگوں کی نظروں میں رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ شائقین کو اپنی شائستہ طبیعت اور دلکش انداز سے متاثر کرنے میں کبھی ناکام نہیں رہیں ۔
View this post on Instagram
23 سالہ خوشی کپور کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالو ورز ہیں ، جب کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرزیادہ متحرک نظر نہیں آتیں۔
اس وقت پیرس میں موجود خوشی کپور کی تازہ ترین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں انہیں گلیمریس ڈریس اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















